موجودہ سال انتخابات کا سال ہے لہٰذا کارکن الیکشن کی تیاری کریں۔ جماعت اسلامی کرپشن زدہ معاشرے کو سدھارنے اور مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت،لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے آئندہ الیکشن میں بھر پور انداز میں حصہ لے گی۔ہم عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کے تحت موثر رابطہ مہم کے ساتھ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے میدان عمل میں ہیں۔ نا اہل اور امریکی غلام حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل کرکے ملک کو مدینہ منورہ جیسی ریاست بنانا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔
سلالہ حملے کو نظر انداز کرنا شہیدوں کے خون سے غداری ہوگی۔وزیر خارجہ کے بیانات انتہائی قابل مذمت ہیں۔اگر حکمرانوں نے نیٹوسپلائی لائن بحال کی تو عوام سڑکوں کو بلا ک کردیں گے۔حکومت اپنے طرز عمل کی خود ذمہ دار ہوگی۔اب وقت آگیاکہ ملکی مفاد کی خاطر نام نہاد جنگی اتحاد سے فی الفور باہر نکل کر وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے حنا ربانی کھر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکمرانوں نے نیٹو سپلائی کو بحال کیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔حکمران ہوش کے ناخن لیں ۔ہم چند ڈالروں کے عوض ضمیر کا سودا کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔امریکہ کبھی بھی ہمارا دوست نہیں رہا۔اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں توسیع کے نام پر چھائونی قائم کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔
امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرسیدوسیم اخترنے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت ملک کی واحدجمہوری جماعت ہے جبکہ باقی جماعتیںموروثی سیاست کی قائل ہیں۔ موجودہ حکمرانوں نے ساڑھے چارسال میں ملکی معیشت کابیڑاغرق کرکے رکھ دیاہے۔یوں لگتاہے کہ پاکستان پرچوروں،ڈاکوئوں،لٹیروںاورامر یکی گماشتوں کی حکومت ہے ۔جنہوں نے امریکی یاری میں پاکستان کاوقار،عزت اورسالمیت کودائوپرلگادیاہے۔اورپاکستان کے دشمنوں کے ساتھ مل کراس کے خاتمے کے درپے ہیں۔لیکن جب تک جماعت اسلامی کے محب وطن اورقربانیاں دینے والے کارکن اورقیادت موجودہے ان کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔
امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرسیدوسیم اخترنے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی بر سر اقتدار آکرچھ ماہ میں لوڈشیڈنگ کامکمل حاتمہ کردے گی۔2008میںملکی قرضہ37ارب ڈالرتھاجوکہ ساڑھے چارسالوںمیں68 ارب ڈالرتک پہنچ گیاہے۔حکمران پارلیمنٹ کی قرارادادوں کوکوئی اہمیت نہیں دیتے۔ ڈرون حملوں کے خلاف دومرتبہ پاس کردہ قراردادوں کوامریکہ نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے اورحکمران ڈرون حملوں کوروکنے میں نہ صرف مکمل طورپرناکام رہے ہیں بلکہ ڈرون حملوں کے لیے امریکہ کوحکمرانوں کی درپردہ حمایت بھی حاصل ہے۔
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے اپنے مشترکہ بیان میں اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی میں لائ کالج کے ناظم اور اظہر اقبال حسن کے بھانجے اویس عقیل کے بہیمانہ قتل پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور آئی جی پنجاب پولیس واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔قبل ازیں اویس عقیل کی نماز جنازہ نیو کیمپس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے پڑھائی۔
جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذید احمد جنجوعہ نے امریکی سینیٹر جان کیری کے بیان’’پاکستان دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرے ورنہ ہم کردیں گے‘‘پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے حمیت اور بے حس حکمرانوں کی امریکہ نواز پالیسیوں کے نتیجہ ہے کہ آج امریکہ کھلم کھلا دھمکیاں دے رہا ہے۔اب بھی وقت ہے کہ سیاسی و عسکری قیادت ہوش کے ناخن لے اور فی الفور نام نہاد دہشتگردی کی جنگ سے باہر نکل کر عوامی فلاحی منصوبوں پر کام کرے