HOME
INTRODUCTION
MISSION
PROGRAMME
ACTION PLAN
HISTORY
LEADERSHIP
DOWNLOADS
ACTIVITIES
LINKS
PRESS CORNER
IMAGE GALLERY
ABOUT PUNJAB
DEPARTMENTS
ACTIVITIES
انسانیت کی فلاح وکامیابی سیرت النبیﷺمیں پوشیدہ ہے ۔حضور ﷺکی سیرت تاقیامت انسانوں کی رہنمائی کرتی رہے گی ۔قرآن و سنت کے نظام کے نفاذکاعہد12ربیع الاول کا پیغام ہے
رحیم یار خان ﴿ ﴾ ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر انوار الحق،سٹی قیم ثوبان رشید اور محسن شاہ نے ’’سیرت النبی ﷺکانفرنس‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کی فلاح وکامیابی سیرت النبیﷺمیں پوشیدہ ہے ۔حضور ﷺکی سیرت تاقیامت انسانوں کی رہنمائی کرتی رہے گی ۔قرآن و سنت کے نظام کے نفاذکاعہد12ربیع الاول کا پیغام ہے ۔مسلمانوں کی تنزلی کا سبب قرآن کے دئیے گئے نظام سے روگردانی ہے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شہر کے مختلف مقامات پر سیرت کے موضوع پر پروگرامات منعقد کئے گئے ۔اس سلسلے میں مقامی ہوٹل میں ایک سیرت البنیﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ارکان کارکنان جماعت اسلامی سمت سینکڑوں افراد نے شرکت کی
View Detail
اسوہ حسنہ کے مطابق کفر کے مقابلے میں قوم کو تیار کرنا عید میلادالنبی (ص)کا پیغام ہے۔عاشقان رسول(ص)کی جانثاری امت مسلمہ کی سب سے بڑی قوت ہے۔مصر،تیونس،مراکش کے بعد کویت میں بھی اسلام پسند لوگوں کی کامیابی خوش آئند ہے۔جماعت اسلامی پنجاب
جماعت اسلامی پنجاب سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ حق وباطل ،کفرو اسلام صلیبی جنگ اور اسلام و مغرب کے درمیان تصادم کا نیا نام ’وار آن ٹیر ر‘ہے۔حکومت پاکستان نے اس کا حصہ بن کر صرف اور صرف ملک وقوم کا نقصان کیا ہے۔آج کفر عالمی طاقت بن چکا ہے اور اس کا اصل ہدف پاکستان کے ٹکڑے کرنا ہے۔اسوہ حسنہ کے مطابق کفر کے مقابلے میں قوم کو تیار کرنا ہی در حقیقت عیدمیلادالنبی (ص) کا پیغام ہے۔
View Detail
ہفتہ یکجہتی کشمیر،کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی فیصل آباد کے زیر اہتمام ریلی
فیصل آباد﴿ ﴾ جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر وقار ندیم وڑائچ نے یک جہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا کشمیری مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ،حکمرانوں کو لاکھوں بے گناہ کشمیری شہدا کے خون سے غداری نہیں کرنے دیں گے۔ حکومت پاکستان کشمیریوں کی کھل کر مدد کرے اور بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنے اور بیک ڈور ڈپلومیسی کے نام پر کشمیری عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی بجائے بھارت کے خونخوار چہرے کو اقوام عالم کے سامنے بے نقاب کرے ۔
View Detail
پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے سے عوام کی زندگی اجیرن ہوجائے گی۔ڈاکٹر عاصم حسین کے بیان سے ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔جماعت اسلامی پنجاب
جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی طرف سے پانچ روز قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بیان سے ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔حکمران عوام پر مسلسل ظلم ڈھارہے ہیں۔پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے سے عوام کی زندگی اجیرن ہوجائے گی۔لوگ مہنگائی کی چکی میں پہلے ہی پس رہے ہیں۔اگر حکمرانوں نے اضافے کو فی الفور واپس نہ لیا تو عوام سڑکوں پر آکربھر پور احتجاج کریں گے۔
View Detail
1 2 3 4 5 6 >  Last


     




Email   

Free Hit Counter
Introduction
Mission
Program
Action Plan
History
Leadership
Depatments
Links
Executive Council
Contact Us
Email
Copyrights 1941-2011 Jammat-e-Islami Punjab All Rights Reserved