HOME
INTRODUCTION
MISSION
PROGRAMME
ACTION PLAN
HISTORY
LEADERSHIP
DOWNLOADS
ACTIVITIES
LINKS
PRESS CORNER
IMAGE GALLERY
ABOUT PUNJAB
DEPARTMENTS
ACTIVITIES
کلیسائی قوتوں نے چاروں طرف سے مسلمانوں پر صلیبی جنگ مسلط کررکھی ہے۔جماعت اسلامی حکمرانوں کے خلاف عوام رابط مہم کے ذریعے اڑھائی کروڑلوگوں تک اپنا پیغام پہنچا ئے گی۔حکومت پاکستان امریکی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے عوام جذبات سے آگاہ کرے۔
باطل قو توں سے نبردآزما ہونے کے لئے قوم کو ساتھ چلنا ہوگا۔لیبیا پر حملہ اور قرآن پاک کی بے حرمتی اسلام دشمنی کی بد ترین مثالیں ہیں ۔کلیسائی قوتوں نے چاروں طرف سے مسلمانوں پر صلیبی جنگ مسلط کررکھی ہے ۔ہمیں اسلامی انقلاب کی جد و جہد تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔جماعت اسلامی عوامی رابطہ مہم کے ذریعے اڑھائی کروڑ افراد تک اپنا پیغام پہنچائے گی ۔
View Detail
لا ہور پولیس جماعت اسلامی کی گاڑی چھیننے کی واردات کا ابھی تک سراغ نہیں لگا سکی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پورے پنجاب میں امن وامان کی صورتحال انتہائی نا گفتہ بہ ہے۔جماعت اسلامی پنجاب
جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہا کہ لا ہور پولیس جماعت اسلامی کی گاڑی چھیننے کی واردات کا ابھی تک سراغ نہیں لگا سکی اور تا حال ڈاکوئوں کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے جبکہ اس وقوعہ کے حوالے سے گورنر پنجاب اور آئی جی پنجاب نے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وقوعہ کے پس پردہ محرکات کو سامنے لا یا جائے گا۔
View Detail
اسلامی تعلیمات میں ہر شعبہ زند گی کے لئے رہنمائی موجودہے وقت کاتقاضا ہے کہ متحد ہوکر کفر کا مقابلہ کیا جائے۔نظام کی بجائے چہرے بدلنے سے مسائل حل نہیں ہو ں گے۔امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کامختلف تقریبات سے خطاب
امیر جماعت اسلامی پنجاب و جنرل سیکر ٹری کوآرڈنیشن کمیٹی بحالی صوبہ بہاولپور تحریک ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور(ص) کی تعلیمات اور قرآن کریم میں ہر شعبہ زندگی کے لئے رہنما ئی اور ہدایت ہے ۔حرمت رسول(ص) کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہوکر کفر و شرک کا مقابلہ کریں ۔جماعت اسلامی کا پیغام دنیا کو اللہ کی بندگی کی طرف بلانا ہے ۔ہمارے حکمران دھڑلے سے ملک میں سودی نظام کو چلائے ہوئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بہالپور کے عوام کی محرومیوں پر ہر ذی شعور کا دل خون کے آنسوں روتا ہے۔
View Detail
نام نہاد عوامی رہنمائوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔غلام ابن غلام حکمران محض چند ڈالروں کے عوض ملکی خود مختاری کا سودا کرچکے ہیں۔کراچی کے خراب حالات کی سب سے بڑی وجہ مفاہمت کی سیاست ہے ۔امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کا منصورہ میں اجلاس سے خطاب
صدارتی تقریر مایوس کن تھی عوامی رہنما کہلانے کے دعوے دار عوام کو مفاہمت کی سیاست کے سوا کچھ نہ دے سکے ۔صدرکی تقریر سے محض آئینی تقاضے پورے ہوئے قومی غیرت کے نہیں ۔آج ملک میں درجنوں ریمنڈ ڈیوس دندناتے پھر رہے ہیں ۔دیت کا سہارا لے کر اپنے جاسوس کو چھڑا لے جانے والے قرآن پاک کی بے حرمتی کررہے ہیں جبکہ پاکستان کے غلام ابن غلام حکمران چندڈالروں کے عوض ملکی خود مختاری اور وقار کاسودا کرچکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے گزشتہ روز منصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
View Detail
جمہوریت کے فوائد اس وقت ہی عوام تک پہنچیں گے جب تک حکمران اپنی سمت کا تعین ٹھیک کریں گے ۔قومی ائیر لائن کی جانب سے عمرہ کرایوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔جماعت اسلامی پنجاب
جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے تین سالہ دور میں ضروریات زندگی کی اشیائ کی قیمتوں میں تین سو فیصد سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے ۔ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے روز گار کے مواقع کم جبکہ فاقوں کی وجہ سے خود کشیوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا گراف تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے عوام کی قوت خرید بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔روٹی،کپڑااور مکان دینے کا نعرہ لگا نے والے وزارتیں اور عہدے اپنے من پسند افراد میں باٹنے اور قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ۔
View Detail
شہباز بھٹی کا قتل ریمنڈ کیس کو پس پشت ڈالنے کی کوشش ہے۔کم حوصلہ اور نا اہل حکمران ریمنڈ ڈیوس کو استثنیٰ کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں۔پوری قوم امریکی مداخلت کے خلاف متحد ہوچکی ہے۔امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کی مختلف عوامی وفود سے گفتگو اور اجلاس سے خطاب
کم حوصلہ اور نا اہل حکمرانوں کو اتنی جرات نہیں ہو رہی کہ وہ امریکہ کے سامنے یہ بات کہہ سکیں کہ ریمنڈ ڈیوس سفارت کار نہیں بلکہ سی آئی اے کا ایجنٹ ہے جو پاکستان میں انتہا پسندی کو پروان چڑ ھانے کے ساتھ ساتھ انتہائی پر اسرار سرگرمیوں میں مصروف تھا ۔ساری دنیا کامیڈیا ریمنڈ کو ایک جاسوس قرار دے رہاہے۔ان خیا لات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے کیا۔
View Detail
امریکہ نواز پا کستانی حکمران ملک چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ۔قوم ریمنڈ ڈیوس کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا ہوا دیکھنا چاہتی ہے۔امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کی گزشتہ روزمختلف عوامی وفود سے گفتگو
قوم کو ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کسی صورت میں بھی قبول نہیں ۔حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے سارا ملک بد امنی کا شکار ہے ۔امریکی غلام ملک چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔اقامت دین کی راہ میں جدوجہد ہی ہماری زندگی کا اصل مقصد ہے خدا کی رسی کو مضبوطی سے تھام لینے میں ہی قوم کی بقائ ہے ۔ان خیالات کااظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے گزشتہ روزمختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے ظلم و ستم سے عوام تنگ آچکے ہیں ملک میں ریمنڈ ڈیوس جیسے کرائے کے قاتل دندناتے پھر رہے ہیں ۔
View Detail
امریکی غلامی کے خلاف 18کروڑعوام متحدہوچکے ہیں ۔تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ’’گو امریکہ گو‘‘تحریک میں ہمارا ساتھ دیں۔25فروری کو مزنگ چونگی پر دھرنا اور امریکن کونصلیٹ کا گھیرائو کیا جائے گا۔جماعت اسلامی پنجاب
جماعت اسلامی پنجاب کے سیکر ٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہاہے کہ امریکی غلامی سے نجات حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے 18کروڑ غیور عوام اس کے خلاف متحد ہیں ۔ ریمنڈ ڈیوس ایک قاتل ہے اس کے ساتھ وی آئی پی سلوک کرنا انتہائی قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی ’’گو امریکہ گو‘‘تحریک امریکی مداخلت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں ۔عوام جانتے ہیں کہ حکمران امریکی غلامی میں ملک کی خود مختاری چند ڈالروں کے عوض فروخت کر چکے ہیں ۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے فیصلوں پر عمل در آمد کرنے کے لئے غریب عوام کا خون نچوڑا جارہاہے
View Detail
First  < 9 10 11 12 1314 15 16 17 18 19 > 
     




Email   

Free Hit Counter
Introduction
Mission
Program
Action Plan
History
Leadership
Depatments
Links
Contact Us
Email-Old
Email Check
Copyrights © 1941-2012 Jammat-e-Islami Punjab All Rights Reserved