چکوال﴿ملک افتخاراحمد سے﴾اگرنیٹوسپلائی بحال کی گئی توعوامی قوت سے روکیں گے چوہدری امیرخان قیم جماعت اسلامی ضلع چکوال کا نیٹوسپلائی بحالی کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب مجوزہ نیٹو کی بحالی سپلائی کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی اپیل پر چکوال جماعت اسلامی نے ریلی کا انعقاد کیا ریلی دفتر جماعت اسلامی ضلع چکوال ریلوئے روڈسے شروع کی گئی ریلی تلہ گنگ روڈ سے ہوتے ہوئے چھپڑ چوک باب چکوال پر جلسے کی شکل اختیار کر گئی ریلی سے صدر شباب ملی ملک اختر نواز اعوان ،صدر کسان بورڈ چوہدری نصیر احمد،امیر حلقہ پی پی بیس کرنل﴿ر﴾ خالد فاروق اور نائب امیر ضلع چکوال ملک افتخار احمد نے خطاب کیا ۔
رحیم یار خان ﴿ ﴾ جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم ضلع بھر میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی ۔ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں سے مایوس عوام کی واحد امید جماعت اسلامی ہے ۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ ’’حکومتی باریاں ‘‘کیلئے عوام کو مذید نہیں بے وقوف نہیں بنا سکتے ملک کی دونوں بڑی سیاسی پارٹیاں ایک ہی کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں ۔مہنگائی کے اسباب حکومتی کرپشن اورعیاشیاں ہیں ۔آئے روز بجلی گیس پیٹرولیم مصنوعات اور ضروریات زندگی کی اشیائ میں اضافے سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر،سیکرٹری جنرل نذیراحمدجنجوعہ،نائب امرائ پنجاب ظفر جمال بلوچ،میاں محمد اسلم،عزیزلطیف،وقاص انجم جعفری،وقار ندیم وڑائچ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان اورڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران الحق نے لیاقت بلوچ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کی والدہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔﴿آمین﴾
لودہراں﴿﴾ عوام کاایک ہزارارب روپیہ کرپشن کی نظرہوچکاہے عوام خطِ غربت سے نیچے زندگی گزاررہے ہیں جبکہ حکمران روزانہ کروڑوں اڑاتے ہیں،حکمرانوں نے دین ودنیا تباہ کرکے رکھ دیباری کے منتظراقتدارکی اُمیدچھوڑ دیں،سونامی اللہ کاعذاب ہے دینِ اسلام امن اورخوشحالی کی بہارہے،انقلاب جماعت اسلامی ہی لائے گی جماعت اسلامی لودہراں کے زیراہتمام اجتماعِ عام سے سراج الحق،عثمان فاروق،خورشید کانجو،رمضان ندیم،راؤظفراورڈاکٹرطاہرکااظہارِ خیال تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع لودہراں کے زیر اہتمام میونسپل اسٹیڈیم لودہراں شہر میں تاریخی اجتماعِ عام منعقدہوا،جس میں ہزاروں مردوخواتین نے شرکت کی
فیصل آباد﴿﴾جماعت اسلامی کے راہنمائوں انجینئرمحمد عظیم رندھاوا ،غلام عباس خان، رائے اکرم کھرل ،شیخ افضال شاہین، ملک محمد دین،شیخ محمد مشتاق،ڈاکٹر سعید احمد،پیر کریم اللہ شاہ ،رانا عبدالوحید،چوہدری محمد سلیم ،رانا انور طاہراور میاں طاہر ایوب،اجمل حسین بدر،میاں ظاہر رشید،ملک محمد ارشد،شباب ملی کے ضلعی صدر عرفان گل نے انتظامیہ کی طرف سے جلسہ استحکام پاکستان کے لئے لگائے گئے بینرز اور ہورڈنگ بوردز اتارنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محض اپنی نوکری پکی کرنے کی کوشش میں شاہ سے ذیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کرنے والے اہل کار اپنا انجام ذہن میں رکھیں،
جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے منصورہ سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی آئی اے ادارے کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق سال 2011کے ابتدائی نوماہ میں قومی ائیر لائن 19ارب روپے کے خسارے سے دوچار رہی ہے۔یعنی قومی ائیر لائن یومیہ 70لاکھ روپے کا خسارہ برداشت کررہی ہے۔یہ خسارہ 2010میں اسی عرصے میں ہونے والے خسارے کا دوگنا ہے،جب کہ گزشتہ تین سالوں میں اس قومی ادارے کا مجموعی خسارہ 110ارب روپے ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارے پر اندرونی و بیرونی قرضے139ارب روپے سے زائد ہوچکے ہیں۔اس وقت قومی ائیر لائن کا فضائی بیڑہ 39طیاروں پر مشتمل ہے
رحیم یار خان ﴿ ﴾ جماعت اسلامی کے انتخابی منشور میں عوامی مسائل کا حل موجود ہے جماعت اسلامی ضلع بھر میں قومی و صوبائی نشستوں پر بھرپور کامیابی حاصل کرے گی کارکنان رابطہ عوام مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ جماعت اسلامی کا انتخابی منشور عوام میں عام کریں ۔جماعت اسلامی ملک و قوم کو مایوسی سے نکالے گی ۔جماعت اسلامی قرآن وسنت کا نظام حکومت پاکستان میں نافذ کرے گی ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جماعت اسلامی و امید وار صوبائی اسمبلی حلقہ 293ڈاکٹر انوار الحق نے امر ائ زون کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا
چکوال ﴿ ﴾مہنگائی ،بے روز گاری کرپشن بدعنوانی اور بدامنی اور بلوچستان میں بیرونی مداخلت جیسے مسائل نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے18مارچ کو میانی میں جماعت اسلامی ضلع چکوال بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرئے گی ان خیالات کا اظہارامیر جماعت اسلامی ضلع چکوال مولانا عبدالستارنے گروپ لیڈر پی پی 21ملک محمود حسین اعوان اور نائب امیر ضلع ملک افتخار احمد کے ہمراہ دفتر جماعت اسلامی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا