جماعت اسلامی پنجاب سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ ملک کے اندر امریکی مداخلت غلام حکمرانوں کی بزدلانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ نام نہاد امریکی مفاداتی جنگ کو خیر آباد کہہ دیا جائے۔18کروڑ عوام پاکستان کو امریکی تسلط سے آزاددیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران گیس پائپ لائن خالصتاً قومی مفاد کا منصوبہ ہے جسے ہر صورت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جانا چاہئے۔امریکہ کبھی بھی ہمارا دوست نہیں رہا۔بلوچستان کی صورتحال پر امریکی قرارداد سیاسی و عسکری قیادت کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔
صادق آباد﴿ ﴾کسان بورڈکسانوں پر ظلم نہیں ہونے دے گا۔ گندم خریداری میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔اگر ریونیو اور فوڈ کے افسران نے غریب کسانوں کی حق تلفی کی تحصیل صادق آباد میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔پٹواریوں کی بنائی گئی فہرستوں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔جعلی نام لسٹوںمیں پائے گئے تو کسان بورڈ شدید اقدام اٹھائے گا۔
جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے حج کیٹگریز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے حج کو کمائی کاذریعہ بنالیا ہے،دنیا بھر کی حکومتیں مذہبی رسومات میں آسانی کے لئے پسندیدہ اقدامات کرتی ہیں مگر ہمارے یہاں معاملہ الٹ ہے۔حج جیسے مقدس فریضے میں کرپشن موجودہ حکمرانوں کی بد بختی کی علامت ہے۔حج اخراجات میں 30ہزار سے ایک لاکھ روپے تک اضافے سے عازمین حج کی مشکلات میں اضافہ ہوگا،حکمران ہوش کے ناخن لیں۔
جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جامع حکمت عملی بنائی جائے اور کسانوں کے مسائل کو نظرانداز کرنے کی بجائے ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جانے چاہئیں۔موجودہ حکمران زراعت کونظرانداز کر کے ملک میں ترقی چاہتے ہیں ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں زراعت شعبہ کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں کسانوں کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔کاشتکاروں کو فصلوں کی بہتر قیمت دلانے کے لیے اقدامات کیے جا نے چاہئیں۔
شباب ملی نے’’ یوتھ پاکستان،امید پاکستان‘‘ سلوگن کے ساتھ تحریک کا اعلان کردیا۔نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے شباب ملی کلیدی کردار اداکرے گی۔نوجوانوں کو بے روزگاری،مہنگائی،بد امنی جیسے مسائل نے مایوسی کی طرف دھکیل دیا۔ان خیالات کا اظہار صدر شباب ملی پاکستان عتیق الرحمان،سیکرٹری جنرل قیصر شریف،صدر صوبہ پنجاب وسطی ساجد علی چدھڑ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ریحان طارق،نائب صدر پنجاب وسطی حسان بٹ،نائب صدر پنجاب وسطی محسن اکرام بھٹی،جنرل سیکرٹری پنجاب وسطی عامر یعقوب،صدر لاہور عابد میر اور دیگر نے پریس کلب لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شباب ملی ضلع دیر پائین کے زیر اہتمام عظیم الشان یوتھ کنونشن کا تیمرگرہ میں انعقاد کیا گیا۔ضلع بھر سے ہزاروں نوجوانوں کے قافلے چاروں طرف سے اُمڈ ائے۔جلسہ گاہ میں موجود انتظامات شرکائ کے لئے کم پڑ گئے۔یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق سئنیر وزیر و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا
رحیم یار خان ﴿ ﴾ جماعت اسلامی کی ’’رابطہ عوام مہم‘‘جوش خروش سے جاری ۔ڈور ٹو ڈور عوام سے ملاقاتیں اور انتخابی منشور کوکثیر تعداد میں تقسیم کیاجارہا ہے ۔گذشتہ چنددنوں میں شہر کی تمام یونین کونسلز میں ہزاروں افراد جماعت اسلامی کے ممبر بناگئے ۔رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں شہر کی تمام اہم شاہراؤں پرایک فلوٹ بھی چلایا گیا جو عوام کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر ،سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سیاچن واقعہ افسوس ناک ہے۔135فوجی افسروں اور نوجوانوں کو برفانی تودے سے نکالنے کے لئے حکومت ریسکیو آپریشن کو تیز کرے۔جماعت اسلامی اس افسوسناک واقعہ میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔