HOME
INTRODUCTION
MISSION
PROGRAMME
ACTION PLAN
HISTORY
LEADERSHIP
DOWNLOADS
ACTIVITIES
LINKS
PRESS CORNER
IMAGE GALLERY
ABOUT PUNJAB
DEPARTMENTS
NEWS
وزیر اعظم کس کار کردگی کی بناپر بحرانوں سے نجات کے لئے مزید6ماہ کا وقت چاہتے ہیں۔میڈیا مثبت کردار اداکرتے ہوئے عوام میں ووٹ کی طاقت کو اجاگر کرے۔باکردار اور محب وطن قیادت کے فقدان نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کا منصورہ میں اجلاس سے خطاب

امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے وزیر اعظم کا بیان’’چھ ماہ میں بجلی و گیس بحران ختم کردیں گے‘‘پر شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی چار سالہ کاکردگی عوام کے سامنے ہے عوام مزید بے وقوف نہیں بنیں گے۔وزیر اعظم کس کارکردگی کی بنا پر مزید اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے گزشتہ روز منصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک مسائلستان بن چکا ہے،جماعت اسلامی ہی غریبوں کی حقیقی نمائندگی کرتی ہے۔آج پاکستان کا ہرادارہ تباہی و بربادی کا منظر پیش کررہا ہے۔ملک کے عوام حکمرانوں سے مایوس اور شفاف انتخابی عمل کے ذریعے تبدیلی کے خواہاں ہیں۔بجلی و گیس بحرانوں کی وجہ سے دوہزار صنعتی یونٹس اور صرف فیصل آباد جیسے شہر میں4لاکھ مزور بے روز گار ہوچکے ہیں۔ ملک میں جماعت اسلامی کا وجود کسی نعمت سے کم نہیں یہ واحد سیاسی و مذہبی جماعت ہے جس میں باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں۔اس میں کوئی جاگیردار،سرمایہ دار اوروڈیرہ نہیں۔18کروڑ عوام جانتے ہیں کہ جماعت اسلامی موروثیت سے پاک ہے۔ملک کے تمام بڑے شہروں میں عوام اپنے جائز مطالبات کے حق میں سڑکوں پر ہیں مگر حکمرانوں کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگتی۔انہوں نے کہا کہ معیشت کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے،پی آئی اے کو روزانہ 7کروڑ روپے کا خسارہ ہے،ریلوے بند اور بجلی و گیس ناپید ہوچکی ہے۔ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے۔اگر حکومت وقت نے اپنی روش نہ بدلی تو عوام اس کا تختہ الٹ دیں گے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہا کہ میڈیا مثبت کردار اداکرتے ہوئے عوام میں ووٹ کی طاقت اور سیاسی بصارت پیدا کرے تاکہ آئندہ انتخابات میں حقیقی نمائندے منتخب ہوکر اسمبلیوں میں آئیں۔باکردار اور محب وطن قیادت کے فقدان نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔



     




Email   

Free Hit Counter
Introduction
Mission
Program
Action Plan
History
Leadership
Executive Council
Contact Us
Email-Old
Email-New
Copyrights © 1941-2011 Jammat-e-Islami Punjab All Rights Reserved