HOME
INTRODUCTION
MISSION
PROGRAMME
ACTION PLAN
HISTORY
LEADERSHIP
DOWNLOADS
ACTIVITIES
LINKS
PRESS CORNER
IMAGE GALLERY
ABOUT PUNJAB
DEPARTMENTS
NEWS
کارک سینٹورم کے بیان سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔دین اسلام امن بھائی چارے مساوات اور انصاف کا درس دیتا ہے۔امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کا رک سینٹورم کے بیان پر شدید مذمت
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے امریکہ کی ری پیلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار رک سینٹورم کے بیان کہ’’مساوات کا تصور حضرات ابراہیم(ع) ،حضرت اسحاق(ع) اور حضرت یعقوب(ع) کا پیش کردہ ہے اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ’’کومن گھرٹ اور ہزرہ سرائی پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا کہ اس بیان میں ساری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔مساوات اسلامی تعلیمات کا اہم جزو ہے۔امریکی صدارتی امید وار نے جاہلانہ بیان دیا ہے۔مسلمان ری پبلک پارٹی کی ویب سائٹ پر اس امید وار کے خلاف سخت ترین رد عمل ظاہر کریں۔اسلامی تعلیمات کی تحقیق کرنے والے اس کی عالمگیریت کو مانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام بھائی چارے اور امن کا درس دیتا ہے۔امریکہ و مغرب کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ کسی نہ کسی بہانے سے دین اسلام کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے رہے ہیں۔مقدس ہستیوںکی شان میں گستاخیوں اور حضرت محمد(ص) کے خاکوںسے لے کر قرآن پاک جلانے کی دھمکیوں تک آزادی حق رائے کی آڑ میں گھنائونے مقاصد کی تکمیل کے لئے کام کیا جاتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سنیٹورم کے اسلام بارے منفی جذبات قابل مذمت ہیں۔انصاف اور مساوات اسلام کا طرہ امتیاز ہے۔حضرت ابراھیم،حضرت یعقوب اور حضرت اسحاق نے اللہ کے حکم سے تعلیمات خداوندی کی ہی تبلیغ کی اور نبی آخرت الزمان حضرت محمد(ص) کی آمد پر دین اسلام کی تکمیل کی نوید سنائی ۔ان میں فرق روارکھنااور اسلام کے چہرے کو مسخ کرکے پیش کرنا کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ سفارتی ذرائع استعمال میں لاتے ہوئے امریکی سفیرسے جواب طلبی کرتے ہوئے احتجاج کیا جائے۔سینٹورم کی ہزرہ سرائی سے امریکی حکام کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آچکا ہے۔امریکا اور یورپ کبھی بھی مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ۔امت مسلمہ کا اتحاد کفر کی طاقتوں کے خلاف ناگزیر ہے۔اگر ڈیڑھ ارب مسلمان جوکہ پوری دنیا کے25فیصد بنتے ہیں اپنی طاقت پہچان لیں تو کسی کو اسلامی عقائد سے کھیلنے کی جرات نہ ہو۔


     




Email   

Free Hit Counter
Introduction
Mission
Program
Action Plan
History
Leadership
Executive Council
Contact Us
Email-Old
Email-New
Copyrights © 1941-2011 Jammat-e-Islami Punjab All Rights Reserved