HOME
INTRODUCTION
MISSION
PROGRAMME
ACTION PLAN
HISTORY
LEADERSHIP
DOWNLOADS
ACTIVITIES
LINKS
PRESS CORNER
IMAGE GALLERY
ABOUT PUNJAB
DEPARTMENTS
NEWS
حکومت تھرکول منصوبے کے لئے فوری فنڈز مہیا کرے ۔پیپلز پارٹی کی حکومت اور کرپشن کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔جماعت اسلامی پنجاب

امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکومت تھرکول منصوبے کے لئے فوری فنڈز مہیا کرے۔کئی برس بعد ملک میں تھرکول منصوبے کی کامیابی سے پوری قوم میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی مگر نااہل اور کرپٹ حکمران مختلف اوچھے ہتھکنڈوں سے منصوبے کی بندش چاہتے ہیں۔منصوبہ بندی کمیشن اور وزارت خزانہ کی ہٹ دھرمی پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔وفاقی حکومت کا خالصتاً قومی مفاد کے منصوبے کی تکمیل میں صرف اس لئے رکاوٹیں ڈالنا کہ حکمرانوں کی جیبوں کو بھی گرم کیا جائے باعث شرم ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10برس میں نام نہادد دہشت گردی کی جنگ میں جہاں ایک طرف ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا وہاںملک میں کسی قسم کی نئی صنعتیں نہیں لگائی گئیں۔توانائی بحران ہر آتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جارہا ہے ایسے میں اگر تھرکول منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مطلوبہ 2ارب روپے فراہم کردیے جائیں تو آئندہ دوبرس میں نہ صرف سستی بجلی حاصل ہوگی بلکہ ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز بھی ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی کشمکش اور قومی مفاد کے منصوبوں پر سیاست چمکانے کی روایت نے1974سے ملک میں کوئی نیا ڈیم تعمیر نہیں ہونے دیا۔ہمارا ہمسایا ملک تیزی سے آبی ذخائر کو بڑھانے اور پاکستان کی زرخیز زمین کو بنجربنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی آبی جارحیت سے پاکستان کی60لاکھ ایکڑ سے زائد زمین بے کار ہوجائے گی۔فصلوں پر لاگت زیادہ اور زراعت مکمل طور پر تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔ملکی پالیسی ساز ادارے اور اقتدار میں آنے والی ہر حکومت پاکستان کے مفاد کو عزیز نہیں رکھے گی تو ملک ترقی کیسے کرسکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اور کرپشن کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ہر ادارہ کرپشن کی بھینٹ چڑھ چکا ہے ،کمیشن مافیا ایوان صدر سے لے کر نیچے تک سر گرم ہے۔اتحادی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔ذاتی مفاد کی سیا ست کرنے والوں کو ہمیشہ کے لئے گھر بھیجنا وقت کا تقاضا ہے۔



     




Email   

Free Hit Counter
Introduction
Mission
Program
Action Plan
History
Leadership
Executive Council
Contact Us
Email-Old
Email-New
Copyrights © 1941-2011 Jammat-e-Islami Punjab All Rights Reserved