HOME
INTRODUCTION
MISSION
PROGRAMME
ACTION PLAN
HISTORY
LEADERSHIP
DOWNLOADS
ACTIVITIES
LINKS
PRESS CORNER
IMAGE GALLERY
ABOUT PUNJAB
DEPARTMENTS
NEWS
تعلیمی اداروں میں میوزیکل کنسرٹ کے نام پر بے ہودگی کے کلچر کو فروغ دینا قابل مذمت ہے۔ملک کو ناچنے گانے والوں کی نہیں ارفع کریم جیسی بیٹیوں کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی پنجاب

تعلیمی ادارے کردار سازی اور معاشرے کی تربیت کا ذریعہ ہوتے ہیں ان میں تفریح کے نام پر بے ہودگی اور اسلامی شریعت کے منافی کلچر کو فروغ دینا انتہائی قابل مذمت ہے۔سکولوں ،کالجوں اور یو نیورسٹیوں میں میڈیکل کنسرٹ کروانے کی بجائے سیاحتی ٹوورز اور کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرکے بھی صحت مند تفریح فراہم کی جاسکتی ہے۔تدریسی اداروں کا ماحول ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کرنا افسوس ناک امر ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے گزشتہ روز منصورہ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ موسیقی کو تفریح قراردے کر اسلامی شعائر کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔حکومت تعلیمی اداروں پر خصوصی توجہ دے اور نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے فوری اقدامات کرے۔میوزیکل کنسرٹ اور دوسری ایسی ہی سرگرمیاں ہمارے کلچر کا حصہ نہیں ۔طلبائ کے لئے ایسی منفی سرگرمیوں کی بجائے مثبت اور تعلیمی سرگرمیاں ہونی چاہئیں۔ہندوئوں کی ثقافت میں ناچ گانا ایک خوبی تصور کیا جا تا ہے اور تعلیمی اداروں میں ان کا درس بھی دیا جاتا ہے۔دیوی دیوتائوں کو خوش کرنے کے لئے لڑکیاں ان کے سامنے رقص کرتی ہیں درحقیقت تعلیمی اداروں میں موسیقی ہندو ئوں کی تہذیب ہے ۔جسے میوزیکل کنسرٹ کے نام پر ہمارے اداروں میں شامل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلمانوں کا ملک ہے اور اسلام میں رقص وموسیقی کی گنجائش نہیں۔ہمارے ملک کو انجینئر،ڈاکٹر،پروفیسر،آئی ٹی کے ماہرین کی اشد ضرورت ہے حکومت بتائے کہ کیا نوجوان نسل کو گو یا’’نچنیا‘‘بنا نا مقصود ہے؟اگر ملکی تعلمی اداروں میں یہ وبا پھیل گئی تو ہماری نسل سائنس و ٹیکنالوجی اور علم کے دیگر میدانوں میں دنیا کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہوگی۔ملک کو ناچنے گانے والوں کی نہیں ارفع کریم جیسی بیٹیوں کی ضرورت ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں میوزیکل کنسرٹ کے نام پر اخلاق سوز سرگرمیوںپر پابندی لگائی جائے۔



     




Email   

Free Hit Counter
Introduction
Mission
Program
Action Plan
History
Leadership
Executive Council
Contact Us
Email-Old
Email-New
Copyrights © 1941-2011 Jammat-e-Islami Punjab All Rights Reserved