HOME
INTRODUCTION
MISSION
PROGRAMME
ACTION PLAN
HISTORY
LEADERSHIP
DOWNLOADS
ACTIVITIES
LINKS
PRESS CORNER
IMAGE GALLERY
ABOUT PUNJAB
DEPARTMENTS
NEWS
کالاباغ ڈیم ناگزیر ہے پاکستان کو بچانے کے لیے فوری تعمیر کا اعلان کیاجائے۔حکومت عوام پر ریلیف سرچارج کرنے کی بجائے وزیراعظم ہائوس اور ایوان صدر کے خراجات میں کمی کرے۔ہندوستان کی امداد قبول کرکے قومی وقارکا جنازہ نکال دیاگیاہے۔جماعت اسلامی پنجاب

جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہاہے کہ سیلاب نے منتخب نمائندوں کے اصل چہرے عوام کو دکھا دیے ہیں۔میڈیا عوام کو شعور دے کے کون اس مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دے رہاہے اور متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہے۔ہندوستان کی امداد قبول کرکے قومی وقار کا جنازہ نکال دیاگیاہے۔بھارت ایک طرف ہمیں پچاس لاکھ ڈالر کی امداد دے کر دنیا کو دکھانا چاہتاہے کہ وہ بھی عالمی برادری کے ساتھ پاکستان کی مدد کررہاہے تودوسری طرف ایک ہی رات میں 8گنائ زیادہ پانی راوی اور ستلج میں چھوڑ کر ہمارا تماشادیکھنے میں مصروف ہے۔ حکمرانوں کی نااہلیوں او رڈیم نہ ہونے کی وجہ سے آج ہمیں یہ دن دیکھنے پڑرہے ہیں۔سارا ملک ڈوبا ہوا ہے۔ڈیم پاکستان کی بقائ کے لیے ناگزیر ہیں فی الفور تعمیر کاکام شروع کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام پر ریلیف سرچارج لگانے کی بجائے وزیراعظم ہائوس اور ایوان صدرکے اخراجات میںکمی کرے۔نذیر احمد جنجوعہ نے کہاکہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔عوام نے18فروری2008کے انتخابات کے ذریعے جوموقع موجودہ حکمرانوں کو دیاتھا اسے بڑی بے دردی اور ناقابل فہم بے تدبیری سے ضائع کردیاگیاہے۔جس کے نتیجے میں ملک تیزی سے بگاڑ کی طرف بڑھ رہاہے۔انہوںنے کہاکہ حکمران نااہلیوں کی داستان رقم کررہے ہیں۔ملک گزشتہ کئی ہفتوںسے سیلاب کی زد میں ہے۔متاثرین کی ہرچیزتباہ وبربادہوچکی ہے۔



     




Email   

Free Hit Counter
Introduction
Mission
Program
Action Plan
History
Leadership
Depatments
Links
Executive Council
Contact Us
Email
Copyrights 1941-2011 Jammat-e-Islami Punjab All Rights Reserved