جماعت اسلامی معاشرہ کے ہرطبقہ کی نمائندہ جماعت ہے۔وکلائ نے عدلیہ وجمہوریت کی خاطربے مثال قربانی دی ہے۔نومنتخب صدر لاہور بار چوہدری ذوالفقارایڈووکیٹ کے اعزاز میں جماعت اسلامی این اے 128کے زیر اہتمام استقبالیہ
حکومت عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرے۔صدر اور وزیر اعظم کا غیر ذمہ دارانہ رویہ جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ملک میں کسی بھی قسم کا عدم استحکام تباہی کا باعث ہوسکتا ہے۔پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی عوام میں اپنا اعتماد کھوچکے ہیں۔پارلیمنٹ کا کردار محض ربڑ اسٹیمپ سے بڑھ کر کچھ نہیں۔تمام اہم ترین فیصلے کہیں اور ہورہے ہیں۔وقت آگیا ہے کہ حکمران آئینی و جمہوری طریقہ کار کو اختیار کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں اور نئے انتخابات کا اعلان کریں۔ان خیالات کا اظہارنو منتخب صدر لاہور ڈسٹرکٹ بار چوہدری ذوالفقار ایڈووکیٹ کے اعزاز میں این اے 128کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے لاہور ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں حامد خان کے پروفیشنل گروپ کی کامیابی اور چوہدری ذوالفقارایڈووکیٹ کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلائ برادری کا عدلیہ کی آزادی میں کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے۔جوصعوبتیں وکلائ نے اٹھائی نے ہیںآج ان کے اثرات پوری قوم کو مل رہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی لاہورامیر العظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی معاشرہ کے ہرطبقہ کی نمائندہ جماعت ہے ہم خدااور اس کے رسول (ص) کے قانون کا نفاذ چاہتی ہے اور ہماری جدوجہد کا محور بھی یہی ہے۔ہمارے مختلف ادوار میں 150سے زائد نمائندے اسمبلیوں اور سینیٹ میں رہے ہیںالحمد اللہ کسی ایک پر بھی کسی قسم کا کوئی الزام نہیں۔عوام آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کی پڑھی لکھی اور مخلص قیادت کومنتخب کریں۔ہم ملک و قوم کی تقدیر بدل کررکھ دیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ذوالفقارایڈووکیٹ نے کہا کہ لاہور ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں ہماری کامیابی پوری وکلائ برادری کی کامیابی ہے۔بنچ اور بار کا تعاون مقدمات کو جلد نمٹانے کا واحد ذریعہ ہے جس کے نتیجہ میں عوام کی مشکلات میں واقع ہوگی۔ہم نے کل بھی عدلیہ کی آزادی کے لئے قربانیاں دیں تھیں اور انشا ئ اللہ آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔تقریب میں ذکراللہ مجاہد،عبدالعزیزعابد، ضیائ الدین انصاری، ظہور احمد وٹو،جہانگیر بارا،چوہدری عبدالقیوم،ملک محمد شفیق،انس واحدی،غلام حسین بلوچ،چوہدری اسلم لادھی ایڈووکیٹ،یونس انصاری،حاجی ارشد،عبدالواحد چوہدری سمیت متعددوکلائ موجودتھے۔