انسانیت کی فلاح وکامیابی سیرت النبیﷺمیں پوشیدہ ہے ۔حضور ﷺکی سیرت تاقیامت انسانوں کی رہنمائی کرتی رہے گی ۔قرآن و سنت کے نظام کے نفاذکاعہد12ربیع الاول کا پیغام ہے
رحیم یار خان ﴿﴾ ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر انوار الحق،سٹی قیم ثوبان رشید اور محسن شاہ نے ’’سیرت النبی ﷺکانفرنس‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کی فلاح وکامیابی سیرت النبیﷺمیں پوشیدہ ہے ۔حضور ﷺکی سیرت تاقیامت انسانوں کی رہنمائی کرتی رہے گی ۔قرآن و سنت کے نظام کے نفاذکاعہد12ربیع الاول کا پیغام ہے ۔مسلمانوں کی تنزلی کا سبب قرآن کے دئیے گئے نظام سے روگردانی ہے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شہر کے مختلف مقامات پر سیرت کے موضوع پر پروگرامات منعقد کئے گئے ۔اس سلسلے میں مقامی ہوٹل میں ایک سیرت البنیﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ارکان کارکنان جماعت اسلامی سمت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔قائدین جماعت اسلامی نے 12ربیع الاول کے بابرکت دن پر مسلمانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جب تک قرآن و سنت کا نظام نافذ نہیں ہو جاتا حالات بد سے بدترین ہوتے چلے جائیں گے انھوں نے قرآن وسنت اورحضوراکرم ﷺکی حیات طیبہ کی روشنی اور مختلف واقعات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی اورمعاشرے میں قرآن و سنت کے نظام کو نافذکرکے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ حضوراکرم ﷺسے محبت کا تقاضا یہی ہے کہ اللہ کا دیا ہوا وہ نظام جسے انحضورﷺنے عرب کے ظلم کے نظام میں نافذ کیا اور انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر ایک اللہ کی غلامی میں دیا ہے اس نظام کے نفاذ کی کوششیں کیں جائیں قائدین جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی قرآن و سنت کے نظام کے لئے کوشاں ہے اور جماعت اسلامی کا انتخابی منشور میں بھی مدینہ منورہ کو ماڈل قرار دیا گیا ہے ۔عوام 12ربیع الاول کے عظیم و بابرکت دن میں اپنی انفرادی و اجتماعی زندگیوں میں اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی کوششیں کا عہد کریں اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے کوشاں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔