عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیں۔قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لئے ملک میں مزید نئے یونٹس کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے۔ کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کپاس کی قیمت 6ہزار اور گنے کی قیمت 250روپے فی من مقرر کی جائے۔امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کا مختلف تقریبات سے خطاب
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پٹرولیم مصنوعات کی نرخوں میں ہوشربا اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں ۔موجودہ حکومت کا چارسالہ دور اقتدار ناکامیوں ،مسائل اور لوٹ کھسوٹ سے بھرا پڑا ہے ۔حکمران غریب عوام کے نام پر بیرون ممالک سے قرض لے کر ذاتی تعیش پرخرچ کررہے ہیں۔شاہی دوروں پر کروڑوں روپے لٹائے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ رو زمختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
افغانستان امریکیوں کا قبرستان بن چکا ہے۔قوم ملکی مفاد میں آزمائے کردار وں کو آئندہ انتخابات میں مسترد کردے۔امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کا مختلف تقریبات سے خطاب
افغانستان امریکی افواج کے لئے قبرستان بن چکا ہے۔موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ حکمران اور افواج پاکستان کے ملکی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے پالیسیاں تشکیل دیں۔پاکستانی قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ہم نے اس نام نہاددہشت گردی کے خلاف جنگ میں35ہزار افراد کی قربانی اور68ارب ڈالر کا نقصان برداشت کیا ہے۔افغانستان میں امریکہ اپنی ذلت آمیز شکست کو پاکستان کے سر تھوپناچاہتا ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے گزشتہ روز مختلف تقریبات ے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جماعت اسلامی پنجاب کے رہنمائوں کا کھاڑک سٹاپ پر واقع مشروب فیکٹری میں گیس سلنڈر کے دھماکے پر اظہار افسوس۔ جماعت اسلامی پنجاب
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر،سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ،وقار ندیم وڑائچ ،وقاص انجم جعفری اورعزیر لطیف نے اپنے مشترکہ بیان میں کھاڑک سٹاپ پر واقع مشروب کی فیکٹری میں گیس سلنڈٰر دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کے ضیاع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔آبادیوں میں واقع فیکٹریوں اور گیس سلنڈر کا کاروبار کرنے والوں کو شہر سے باہر کوئی متبادل جگہ دے کر شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
جماعت اسلامی آئین و قانون کے مطابق ملک میں مثبت تبدیلی کی خواہاں ہے۔وزیر اعظم چوروں،لٹیروں اور ڈاکوئوں کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔لاپتا افراد کی عدم بازیابی حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔جماعت اسلامی پنجاب
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے منصورہ سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے این آر او کیس میں عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑانا اور سپریم کورٹ میں بار بار حاضری کوئی اعزاز کی بات نہیں ہے۔یوسف رضا گیلانی18کروڑ عوام کے جذبات کو مجروع کرتے ہوئے چوروں،لٹیروں،ڈاکوئوں اور قاتلوں کا تحفظ کررہے ہیں۔لٹیروں سے قوم کا لوٹا ہوا پیسہ جب تک ملک میں واپس نہیں آجاتا ملک میں خوشحالی و استحکام نہیں آسکتا۔جماعت اسلامی قانون اور آئین کے مطابق ملک میں مثبت تبدیلی کے خواہا ں ہیں۔
عوام موجودہ حکومت کو ایک دن بھی مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں ۔خود ساختہ بحرانوں کے ذریعے مخصوص ٹولے کو نوازا جارہا ہے۔نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی تعمیر کی مد میں عوام سے سالانہ 9ارب روپے سے زائد رقم وصول کی جارہی ہے۔امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کی مختلف عوامی وفود سے گفتگو
قوم ایک بار پھر نظریہ پاکستان کے کسی امین رہنما کو تلاش کررہی ہے۔عوام موجودہ حکومت کو ایک دن بھی مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران نیک نیتی دکھائیں۔کرپشن نے ہر ادارے کو مفلوج کردیا ہے۔خود ساختہ بحرانوں کے ذریعے مخصوص ٹولے کو نوازا جارہا ہے۔ان خیا لات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ذخیرہ اندازو ں اورکساد بازاری زوروں پر ہے،مفاد پرست ٹولہ خوب کمائی کررہا ہے اورموجودہ حکومت چار برس سے مجرمانہ غفلت اور بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔
سپریم کورٹ لاپتہ افراد کیس میں آئی ایس آئی کے وکیل راجہ محمد ارشاد کے بیان کا نوٹس لے۔ پیپلز پارٹی اور کرپشن لازم و ملزوم ہیں۔چار سال میں نہ جمہوریت مضبوط ہوئی نہ عوام کو روٹی ،کپڑا اور مکان میسر آیا۔امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کا منصورہ سے جاری کردہ بیان
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور کرپشن لازم ملزوم ہیں۔حکومت وقت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ملک کی عزت،خود مختاری اور وقارسب کچھ دائو پر لگ چکا ہے۔ایجنسیاں بلاخوف خطر لوگوں کو ہراساں اور اغوا کررہی ہیں۔لا پتہ افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ تشویشناک ہے۔سپریم کورٹ لاپتا افراد کیس میں آئی ایس آئی کے وکیل راجہ محمد ارشادکے بیان کہ’’سپریم کورٹ حکم دے تو دیت دے سکتے ہیں‘‘کا نوٹس لے