HOME
INTRODUCTION
MISSION
PROGRAMME
ACTION PLAN
HISTORY
LEADERSHIP
DOWNLOADS
ACTIVITIES
LINKS
PRESS CORNER
IMAGE GALLERY
ABOUT PUNJAB
DEPARTMENTS
NEWS
ووٹ ایک امانت ہے جسے پڑھی لکھی محب وطن اور ایماندار قیادت کے حوالے کیا جا نا چاہئے۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر مزدوروں کو صنعتی اداروں کے منافع میں حصہ دے گی۔امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم
ووٹ ایک امانت ہے جسے محب وطن،پڑھی لکھی اور ایماندار قیادت کے حوالے کیا جا نا چاہئے۔میڈیا عوام میں شفاف انتخابات اور ووٹ کی پرچی کے حوالے شعور بیدار کرنے میں اپنی قومی ذمہ داری کو ادا کرے۔موروثی سیاسی نظام نے جمہوریت کو بھی شخصی آمریت میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں پر پورے کے پورے خاندان قابض ہیں۔جماعت اسلامی پر امن،آئینی اور جمہوری طریقوں سے اس موروثی سیاست کے فرسودہ نظام سے چھٹکارہ چاہتی ہے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔ان خیالات کااظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر گزشتہ روز رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
View Detail
جماعت اسلامی نااہل حکمرانوں سے نجات دلاکر پاکستان کو مدینہ منورہ جیسی ریاست بنانا چاہتی ہے۔پیپلز پارٹی کے چار سالہ دور اقتدار میں حکمرانوں کی جائیدادوں اور عوام کی مصیبتوں میں اضافہ ہوا ہے۔امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مختلف پروگرامات اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کرپشن زدہ معاشرے کو سدھارنے اور مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت،لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے آئندہ الیکشن میں بھر پور انداز میں حصہ لے گی۔ہم عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کے تحت موثر رابطہ مہم کے ساتھ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے میدان عمل میں ہے۔نا اہل اور امریکی غلام حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل کرکے ملک کو مدینہ منورہ جیسی ریاست بنانا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔
View Detail
گنے کے سرکاری نرخ250روپے اور کپاس 6ہزار روپے فی من مقرر کی جائیں .اتحادی حکومت اور نام نہاد اپوزیشن عوام کی نمائندگی کا حق اداکرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔جماعت اسلامی پنجاب
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے قومی غیرت کو نیلام کرتے ہوئے امریکہ کی غلامی کو قبول کر رکھا ہے۔ملک پر عملاًآئی ایم ایف اور امریکہ کی پالیسیاں نافذ ہیں۔زرداری،گیلانی ملکی مفادات کی بجائے امریکہ اور بھارت کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔کراچی اور بلوچستان میں بد امنی اور فسادات میں امریکہ اور انڈیا کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا ہوا نہیں ہے۔امریکی سازش ہے کہ وہ خطے میں بدامنی پیدا کرکے مفادات حاصل کرے لیکن جماعت اسلامی اور پاکستان کے غیور عوام امریکی پالیسیاں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
View Detail
چیف جسٹس غیر ملکی فنڈز پر چلنے والی این جی اوز کے خلاف از خود نوٹس لیں۔سیکولر لابی ملک کے اسلامی تشخص کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔جماعت اسلامی پنجاب کے ہیومن نیٹ ورک کے زیر اہتمام سیمینار سے لیاقت بلوچ،ڈاکٹر سید وسیم اختر پیر میاں عبدالخالق عرف میاں مٹھو﴿ایم این اے﴾ امیر العظیم،نذیر احمد جنجوعہ اودیگر رہنماؤں کا خطاب
شیطانیت کا ذہن رکھنے والے اسلام کا راستہ نہیں روک سکتے۔نظریہ ضرورت ہمیشہ کے لئے دفن ہونا چاہئے۔ایسی این جی اوز جو غیر ملکی فنڈز پر چلتی ہیں چیف جسٹس ان کے خلاف از خود نوٹس لے ۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی ہے۔نو مسلم خواتین کے خلاف قوم پرست جماعتوں کا واویلا قابل مذمت ہے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے جماعت اسلامی پنجاب کے ہیومن نیٹورک کے زیر اہتمام ﴿مسلم معاشرے میں نو مسلموں کا تحفظ ﴾سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔س
View Detail
موجودہ حکمران جمہوریت کے نام پر عوام سے بدترین انتقام سے لے رہے ہیں۔حافظ سعید پر من گھڑت الزامات کے بعد صدر زرداری کا دورہ بھارت غیر دانشمندانہ اقدام ہے ۔جماعت اسلامی پنجاب
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے منصورہ سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکمران جمہوریت کے نام پر عوام سے بدترین انتقام لے رہے ہیں۔قوم کوچھوٹے مسائل میں الجھانا دشمنوں کا ایجنڈا ہے۔مشرق مغرب ہرطرف سے پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔حافظ سعید پر من گھڑت الزامات کے بعد صدر کا دورہ بھارت غیر دانشمندانہ اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
View Detail
پاکستانی قوم حافظ سعیدپرلگنے والے ایک کڑور ڈالر کو جوتے کی نوک پر رکھتی ہے ۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے عوام ہماراساتھ دیں۔کسانوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں۔امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر
حکمران ہر محاذ پر ناکام ہوچکے ہیںنام نہاد امریکی جنگ نے ملکی معیشت کو 70ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے۔35ہزار بے گناہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔موجودہ حکمرانوں سے نجات کے لئے عوام کو سڑکوں پرآنا ہوگا۔ملک میں مثبت تبدیلی کے لئے جماعت اسلامی میدان میں ہے۔ عوام ہمارا ساتھ دیں۔ حافظ سعیداور مولانا عبد الرحمان مکی کے سر کی قیمت مقر ر کرنا امریکہ کا شرمناک فعل ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ پاکستانی قوم ایک کڑور ڈالر کو جوتے کی نوک پر رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے گزشتہ روز رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔
View Detail
جماعت اسلامی کی قیادت بے داغ ، پڑھے لکھے اور خوف خدا رکھنے والے لوگوں پر مشتمل ہے۔ نیٹو سپلائی لا ئن کی بحالی پرمسلم لیگ ﴿ن﴾ اور پیپلز پارٹی آپس میں مک مکا کرچکے ہیں۔امیرجماعت اسلامی پنجا ب ڈاکٹر سید وسیم اختر
جماعت اسلامی کی قیادت بے داغ ، پڑھے لکھے، محب وطن اور خوف خدا رکھنے والے لوگوں پر مشتمل ہے۔ عوام ہمارے شاندار ماضی کو دیکھتے ہوئے آئندہ انتحابات میں جماعت کے نمائندوں کو کامیاب کرائیں۔ ارباب اقتدار کی ہوس زر اس قدر بڑھ چکی ہے کہ حج جیسے مقدس فریضے میں کرپشن کر کے ایک نیا باب رقم کر دیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارامیرجماعت اسلامی پنجا ب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں محتلف عوامی وفود اور ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
View Detail
کرپشن کابازارگرم اور عوام بے سہا را و مددگار حکمرانوں کا پتلی تماشہ دیکھنے پر مجبور ہیں۔پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضافے سے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے۔جماعت اسلامی پنجاب
جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ ملک کے حالات انتہائی خراب ہو چکے ہیں کرپشن کابازارگرم اور عوام بے سہا را و مددگار حکمرانوں کا پتلی تماشہ دیکھنے پر مجبور ہیں دو وقت کی روٹی کمانا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے جبکہ امن وعامہ کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہوچکی ہے۔بے نظیر انکم سپورٹ پرو گرام کے نام پر قومی خزانے کا بے دریغ استعمال کر کے اپنے جیالوں اورمتوالوں کو نوازا جارہا ہے
View Detail
 < 1 2 34 5 6 7 8 9 >  Last
     




Email   

Free Hit Counter
Introduction
Mission
Program
Action Plan
History
Leadership
Depatments
Links
Contact Us
Email-Old
Email Check
Copyrights © 1941-2012 Jammat-e-Islami Punjab All Rights Reserved