عالمی میڈیا ریمنڈ ڈیوس کو سی آئی اے اور بلیک واٹر کا ایجنٹ قرار دے رہاہے۔ ہمارا وکلاء پینل فیضان وفہیم کے قاتل ریمنڈاور عباد الرحمن کے قاتلوں کی گرفتاری وسزا کے لئے متحرک ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ۔امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترکی مختلف عوامی وفود سے گفتگو
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ عالمی میڈیا ریمنڈ ڈیوس کو سی آئی اے اور بلیک واٹر کا ایجنٹ قرار دے رہاہے جبکہ ہمارے وزیر داخلہ رحمان ملک ڈھٹائی سے سفارتی استثنیٰ کی باتیں کررہے ہیں ۔اور پنجاب حکومت میں اتنی ہمت وجرات نہیں کہ عباد الرحمن کے امریکی قاتلوں کو گرفتار کرسکے ۔ہم نے کچھ نہ کیا تو قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی طرح امریکی قاتل ودہشت گردڈیوس بھی امریکہ پہنچ جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روزمختلف عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔
قوم سر اٹھا کر جینا چاہتی ہے حکمران جرات کا مظا ہرہ کریں۔ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر امریکہ دھمکیوں کی بجائے پاکستان کی عدالتوں کا احترام کرے۔جماعت اسلامی پنجاب
جماعت اسلامی پنجاب کے سیکر ٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہا کہ شہباز بھٹی کا قتل ریمنڈ کیس کے معاملے کو پس پشت ڈالنے کی غیر ملکی سازش ہے جسے بے نقاب کئے جانے کی ضرورت ہے۔حکمران ڈیوس کے معاملے پر جرات کا مظاہرہ کریں قوم کو بزدل اور بے حس حکمرانوں کی ضرورت نہیں ہے۔امریکہ کی دوستی اس کی دشمنی سے بھی زیادہ خطرناک ہے حکمران خود انحصاری کی پالیسیاں اپنائیں ۔قوم سر اٹھا کر جینا چاہتی ہے۔
رحمان ملک کے بیانات صوبائیت اور فرقہ وارانہ فسادات کو جنم دینے کی کوشش ہے۔عوام میں حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے۔روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا نے والے اپنے منشور پر حقیقی معنوں میںعمل کریں۔امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کی مختلف عوامی وفود سے گفتگواور اجلاس خطاب
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔پٹرولیم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے عوام کی مشکلات کئی گنا بڑھ گئی ہیں کسی بھی شعبہ ہائے زندگی میں ریلیف میسر نہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت زائد بڑھا کر نصف کیا گیا ہے۔حکمران مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ۔معیشت کا بیڑہ غرق اور حکمرانوں کے اللو ں تللوں پر بے دریغ قومی خزانہ کومال مفت کی طرح خرچ کیا جارہاہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
حکمران قوم کو بے وقوف بنارہے ہیں اصلاح نہ کی گئی تو مصر اور تیونس سے بڑاانقلاب آئے گا۔عوام مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی سے تنگ آچکے ہیں۔ریمنڈ ڈیوس ایک قاتل ہے اسے ملکی قانون کے مطابق سزا دی جائے۔امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کا منصورہ میں اجلاس سے خطاب
حکمرانوں نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔قوم کو بے وقوف بنایا جارہا ہے حکمرانوں نے اصلاح نہ کی تو مصر اور تیونس سے بھی بڑاانقلاب آئے گا۔وفاقی و صوبائی حکومتوں کے پاس کسی قسم کا کوئی ایجنڈا نہیں ۔ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے موجودہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات ضروری ہے۔امن وامان کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہو چکی ہے۔سرمایہ دار بنگلہ دیش،بھارت اور چین کا رخ کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے منصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پٹرولیم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے ۔حکمران عوام کا خون نچوڑ نے کی بجائے اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی لائیں ۔عوام میں صبر کاپیمانہ لبریز ہوچکا ہے حکمرانوں نے اگر اپنی روش نہ بدلی تو نتائج خطرناک ہوں گے۔امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرسید وسیم اختر کی مختلف عوامی وفود سے گفتگو
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پٹرولیم کی قیمتوں میں ہوشربائ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ حکمران عوام کو ریلیف پہنچانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نہ روکنے والا طوفان آجائے گا۔حکمران ہوش کے ناخن لیں پہلے ہی عوام کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں۔بے روز گاری کی شرح آسمان سے باتیں کر رہی ہے جبکہ فاقوں کی بدولت خودکشیاںہورہی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
گیس کی لوڈ شیڈنگ سے صنعتیں بند اور مزدور بے روز گار ہورہے ہیں ۔صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال نے گڈ گورننس کے دعوے مٹی میں ملا دیے ہیں ۔ریمنڈ کو استثنیٰ کے حق میں دلائل دینے والے بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کی مختلف عوامی وفود سے گفتگو اور اجلاس سے خطاب
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے معیشت کا پیہ جام کرکے رکھ دیا ہے۔صنعتیں بند اور مزدور بے روز گار ہورہے ہیں ۔رواں سال میں خود کشیوں کی شرح میں خطرناک اضافہ ہوچکاہے جبکہ حکمران اپنے اقتدار کو مضبوط بنانے میں مصروف ہیں ۔روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والے قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر اپنے غیر ملکی بنک اکائونٹ بھر نے کے چکروں میں ہیں ۔
گڈگورننس کا نعرہ لگانے والے مکمل طو پر ناکام ہو چکے ہیں ۔ریمنڈ کیس میں حکمرانوں نے معاملات کوعدالتوں سے باہر طے کیا تو بھر پور مذمت کی جائے گی ۔ملک میں پائیدار امن اور ترقی کے لئے حکمرانوں کواپنی روش تبدیل کرنی ہو گی ۔امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترکی مختلف عوامی وفود سے گفتگو اور اجلاس سے خطاب
مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے بے روز گاری اور فاقوں کی وجہ سے ہر سال خودکشیوں کی شرح خطرناک حد تک بڑرہی ہے ۔اشیائ خورد ونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں جب کہ حکمران اقتدار کو مضبوط بنانے کے چکروں میں 18کروڑ عوام سے اپنا ناطہ توڑ چکے ہیں۔صوبے میں امن و امان کی حالت نا گفتہ بہ ہے گڈ گورننس کا نعرہ لگانے والے اپنے محلوں تک محدود ہو چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
پاکستان کو معاشی ترقی کے لئے امریکی امدادپرانحصارختم کرنا ہوگا۔جان کیری کی طرف سے شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ بنانے کی پیشکش حکمرانوں کے لئے باعث شرم ہے۔واشنگٹن ریمنڈکی گرفتاری پر بوکھلاہٹ اور خوف کاشکارہے۔امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کی عوامی وفود سے گفتگواور اجلاس سے خطاب
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہاہے کہ پاکستان کو معاشی ترقی کے لئے امریکی امدا د پر انحصار ختم کرنا ہوگا۔جب تک حکمران بے حسی کا مظاہرہ ترک کر کے قوم کے جذبات کی مناسب انداز میں ترجمانی نہیں کرتے ملک کے حالات نہیں بدل سکتے۔وقت آگیا ہے کہ پاکستا ن کے غیور عوام امریکی مداخلت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔وطن عزیز ایک آزاد خود مختار ملک ہے ان خیالات اظہارانہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ عدالت اور انصاف کی بجائے صرف استثنیٰ کی بات کررہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ ریمنڈ کی رہائی کے بدلے پاکستان کی امداد میں سو فیصد اضافے کا اشارہ بھی دے رہا ہے جسے ساری قوم مسترد کرتی ہے