HOME
INTRODUCTION
MISSION
PROGRAMME
ACTION PLAN
HISTORY
LEADERSHIP
DOWNLOADS
ACTIVITIES
LINKS
PRESS CORNER
IMAGE GALLERY
ABOUT PUNJAB
DEPARTMENTS
NEWS
حکومت کے گڈ گورننس کے دعوے صرف نعروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔بہاولپورصوبہ کو بحال کیا جائے تاکہ وہاں کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکے۔امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے گڈ گورننس کے دعوے صرف نعروں تک محدود ہیں۔برسر اقتدار ٹولہ دونوں ہاتھوں سے قومی خزانہ اور عوام کا خون چوس رہا ہے۔عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں۔امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔حکمران ٹولہ اور نام نہاد اپوزیشن ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرکے قوم کو بیوقوف بنا نے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔قومی ادارے دیوالیہ ہورہے ہیں۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت من پسند افراد کو نوازا جارہا ہے
View Detail
چیف جسٹس امریکی سفارتخانے کی غیر قانونی توسیع کا نوٹس لیں۔ہیلری کلنٹن کے بھارت میں دیئے گئے بیانات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر پارلیمنٹ سے عدالت تک اسلامی نظام نافذ کرے گی۔امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر
پیپلز پارٹی عدالت سے بغاوت کرکے کونسی ملک و قوم کی خدمت کررہی ہے؟عوام موجودہ حکمرانوں کے طرز سیاست سے انتہائی مایوس ہوچکے ہیں۔ملک شدید بحرانو ں کی زد میں ہے۔عوام الناس کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں۔چیف جسٹس امریکی سفارتخانہ کی غیر قانونی توسیع کا نوٹس لیں۔امریکہ اسلام آباد میں سفارتخانے کے نام پر چھائونی تعمیر کررہا ہے۔ہیلری کلنٹن کے بھارت میں دیئے گئے بیان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے منصورہ میں بہاولپور کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
View Detail
بہاولپور صوبہ کی بحالی کے سوا کوئی فیصلہ قبول نہیں۔صدر،وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ جنوبی پنجاب کے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ منصورہ میں تحریک بحالی صوبہ بہالپور کی کور کمیٹی کے اجلاس سے مخدوم احمد محموداورڈاکٹر سید وسیم اختر،تابش الوری،عبدالقادر شاہین و دیگر مقررین کا خطاب
تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس گزشتہ روز چیئر مین کور کمیٹی مخدوم احمد محمود اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید وسیم اخترکی زیر صدارت منصورہ لاہور میں منعقد ہوا۔اس موقع پر تابش الوری،نذیر احمد جنجوعہ ،عبدالقادر شاہین،حسین احمد مدنی،تسنیم گردیزی،عبدالجلیل ہاشمی،فاروق چوہان،عمران ظہور،عمران الحق بھی موجود تھے۔سید مخدوم احمد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحالی صوبہ بہاولپور پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ہم لسانیت کی بنیاد پر صوبوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ملک میں انتظامی بنیادوں پر مزید نئے صوبے بنائیں جائیں تاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کو ریلیف میسر ہو۔
View Detail
۔ نوازشریف یا گیلانی سے کوئی امید رکھنا بتوں سے امید رکھنے کے مترادف ہے ۔ دونوں کا ایجنڈا ایک ہے اور دونوں آج تک ایک دوسرے کی کرپشن کو چھپاتے اور ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کرتے رہے ہیں
جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب سے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے والے جماعت اسلامی کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواران کا کنونشن آج منصورہ میں منعقد ہوا ۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہاکہ ہم بغیر ووٹ کے تبدیلی کے خواہاں نہیں ۔ پائیدار تبدیلی ووٹ کے ذریعے ہی آسکتی ہے ۔ انتخابات میں برادریوں ، لسانی و علاقائی عصبیتوں کی بات کی جارہی ہے ۔ جماعت اسلامی منفی کے بجائے مثبت حوالوں سے لوگوں میں تحرک پیدا کرے گی ۔ آج تک ہونے والے انتخابات عام میں کرپٹ لوگوں کو بار بار عوام نے منتخب کیا جنہوں نے عوام کا کوئی مسئلہ حل کرنے کے بجائے انہیں مسائل کی دلدل میں ہی دھکیلا ہے ۔
View Detail
پیپلز پارٹی،ایم کیو ایم اور اے این پی کراچی کے خراب حالات کی ذمہ دار ہیں۔حکمران اقتدار کے نشے میں عدلیہ کی توہین کررہے ہیں۔امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر
ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کے حالات خراب کیے جارہے ہیں۔ایم کیو ایم ،اے این پی اور پیپلز پارٹی اقتدار کو مضبوط اور کراچی پر قبضہ کرنے کے لئے خون کی ندیاں بہارہی ہیں۔وزیر داخلہ رحمان ملک خود کہتے ہیں کہ تینوں جماعتوں کے جرائم پیشہ افراد ایسے حالات پیدا کررہے ہیں۔18کروڑ عوام بے حس حکمرانوں سے پوچھتے ہیں کہ کب تک روشنیوں کے شہر کو اندھیروں میں دھکیلاجاتا رہے گا؟حکمران اقتدار کے نشے میں آزاد عدلیہ کی توہین کررہے ہیں جوکہ قابل مذمت ہے۔ان خیا لات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے گزشتہ روز منصورہ میںمختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
View Detail
موجودہ حکومت کا ہردن قوم پر بھاری ہوگیا ہے۔ملک میں بیورو کریسی بے لگام اور حکمران بے حس ہوچکے ہیں۔ عوام امریکی غلامانہ پالیسیوں کے خلاف جماعت اسلامی کے شانہ بشانہ سڑکوں پر آئیں۔امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت کی چار سالہ کارکردگی کے باعث پاکستان مسائلستان بن چکا ہے۔ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔موجودہ حکومت کا ہر دن قوم پر بھاری ہوچکا ہے۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے۔حکمرانوں کی غیردانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھ رہا ہے۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے ہزاروں صنعتی یونٹس بند کردیے ہیں جس کی وجہ سے فاقوںسے تنگ آکر لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔ایوان صدر سے لے کر نیچے تک ہر ادارہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔
View Detail
باردانہ منصفانہ بنیادوں پر کاشتکاروں کو فراہم کرکے آخری دانے تک گندم کی خریداری کی جائے۔ مسلم لیگ﴿ن﴾کے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کرنے کے اعلانات عوام کو دھوکہ دینے کے لئے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر
موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی نے قوم کو بہت مایوس کیا ہے ۔عام آدمی کو ضروریات زندگی کی اشیائ بھی میسر نہیں مہنگائی ،بے روز گاری کے ہاتھوں تنگ لوگ خود کشیاں کررہے ہیں۔امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہوئی جارہی ہے۔روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ عوام کا منہ چڑا رہا ہے۔ان خیالات کااظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
View Detail
مفاہمت کی سیاست سے کراچی کے حالات دن بدن سنگین ہورہے ہیں۔مسلم لیگ ﴿ن﴾ اور پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر مک مکا کرچکی ہیں۔ آئندہ انتخابات حکمرانوں کے لئے احتساب ثابت ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر
مسلم لیگ﴿ن﴾ اور پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر مک مکا کرچکی ہیں۔پنجاب حکومت فوری بلدیاتی انتخابات کروائے۔ملک کا سب سے بڑاصوبہ کرپشن اور لاقانونیت کی آماجگاہ بن چکا ہے۔لیپ ٹاپ،آشیانہ،ییلو کیب،سستی روٹی جیسی سکیمیں محض سستی شہرت کا ذریعہ ہیں۔وزیر اعلیٰ نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں تاکہ پڑھے لکھے افراد کو جرائم کی دلدل میں د ھنسنے سے بچایا جاسکے۔ان خیالات اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے گزشتہ روز رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
View Detail
1 2 3 4 5 6 >  Last
     




Email   

Free Hit Counter
Introduction
Mission
Program
Action Plan
History
Leadership
Depatments
Links
Contact Us
Email-Old
Email Check
Copyrights © 1941-2012 Jammat-e-Islami Punjab All Rights Reserved